تاؤنی راجپوت تعارفی پلیٹ فارمز


تاؤنی راجپوت انٹرویوز فہرست

شہر

تاریخ

نام

نمبر شمار

واپڈا ٹاؤن گوجرانوالہ

10/ستمبر/2023

رانا طاہر

1

ایمن آباد، گوجرانوالہ

11/ستمبر/2023

چوہدری محمد آصف سعید خاں ایڈووکیٹ

2

خیرپور سادات

12/ستمبر/2023

رانا عمر دراز

3

خیرپور سادات

13/ستمبر/2023

رانا علی حسن سابقہ ناظم

4

چکنمبر 31 جنوبی سرگودھا

14/ستمبر/2023

رانا محمد شہزاد اسلم، سب انسپکٹر ٹریفک پولیس

5

جتوئی

15/ستمبر/2023

رانا وقاص اسلم سینئر صحافی (نمائندہ ہم نیوز)

6

تلمبہ، میاں چنوں

16/ستمبر/2023

رانا محمد عمران شہزاد میٹر انسپکٹر

7

چک بھٹی، ضلع حافظ آباد

17/ستمبر/2023

رانا فیصل سلطان سب انسپکٹر ٹریفک پولیس

8

کبیر والا، کراچی

18/ستمبر/2023

شمشاد علی رانا (سفیر تاؤنی)

9

قہر والی، تحصیل کامونکی

19/ستمبر/2023

رانا امتیاز احمد خاں

10

راجو وال دیپالپور قلعہ دیوان سنگھ اوکاڑہ، پرانی گوشالہ فیکٹری، جی ٹی روڈ اوکاڑہ

19/ستمبر/2023

رانا اسد اقبال (ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس)، ایڈمن تاؤنی راجپوت اتحاد

11

مانوالہ، ضلع شیخوپورہ

20/ستمبر/2023

چوہدری عمران ستار

12

تحصیل کلورکوٹ سٹی، ضلع بھکر

21/ستمبر/2023

حفیظ الرحمان رانا

13

گاؤں سری رام پورہ ٹھیڑیاں، تحصیل مریدکے ضلع شیخوپورہ

22/ستمبر/2023

محمد عاقب رانا (ڈاکٹر آف فارمیسی)

14

چیچہ وطنی

23/ستمبر/2023

رانا عمران صدیق

15

منڈیالہ تیگہ تحصیل کامونکی

24/ستمبر/2023

رانا محسن افضال خاں

16

گاؤں رڈیالہ وڑائچ

25/ستمبر/2023

رانا  ضیاءالخورشید

17

چن دا قلعہ، گوجرانوالہ،

27/ستمبر/2023

رانا محمد تنویر ناظم خاں

18

چک نمبر 484 گ ب، تحصیل سمندری

28/ستمبر/2023

رانا محمد عرفان

19

مسقط

29/ستمبر/2023

رانا خرم شہزاد

20

محلہ رحمت پورہ، سادھوکی، کامونکی

30/ستمبر/2023

ڈاکٹر رانا عتیق الرحمان

21

چک پینشن کھاراں نئیکی، تحصیل کوٹ رادھا کشن، ضلع قصور

01/اکتوبر/2023

رانا محمد جاوید ( لیسکو -واپڈا)

22

میاں چنوں

02/اکتوبر/2023

رانا محمد ندیم سرور

23

گاوں سادھوگورائیہ، تحصیل نوشہرہ ورکاں، ضلع گوجرانوالہ

03/اکتوبر/2023

رانا شہباز خاں

24

پوسٹ آفس چن، تحصیل نور پور تھل، ضلع خوشاب، حال مقیم: سرگودھا سٹی 49 ٹیل

04/اکتوبر/2023

رانا عبدالقیوم

25

مرالی والا، ضلع گوجرنوالہ

05/اکتوبر/2023

رانا محمد اشفاق خاں

26

چک نمبر 485 گ ب، تحصیل سمندری، ضلع فیصل آباد،

06/اکتوبر/2023

رانا محمد اکرام انٹرنیشنل کبڈی ایمپائر

27

ونیہ والا، ضلع گوجرنوالہ

07/اکتوبر/2023

رانا خالد محمود

28

گاؤں کیلے، تحصیل و ضلع شیخوپورہ

08/اکتوبر/2023

رانا محمد ارشاد

29

مستقل رہائش، تلونڈی موسیٰ خاں کے ساتھ گاؤں باورے، ضلع گوجرنوالہ

09/اکتوبر/2023

رانا خالد محمود

30

مستقل پتہ: ضلع گوجرانوالہ تحصیل نوشہرہ  ورکاں گاٶں ببر

10/اکتوبر/2023

رانا  محمد شہباز 

31

تتلے مالی، ڈاکخانہ ایمن آباد، تحصیل و ضلع گوجرنوالہ

11/اکتوبر/2023

رانا جاوید احمد خاں

32

گوجرہ، 356 ج ب

12/اکتوبر/2023

رانا محمد افضل حمید

33

کھیوہ، تحصیل و ضلع نارووال

13/اکتوبر/2023

رانا مدثر اسحاق

34

چکنمبر 488 گ ب جنوبی، تحصیل سمندری، ضلع فیصل آباد

15/اکتوبر/2023

رانا عدیل

35

چک نمبر 372 ج ب، تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ

16/اکتوبر/2023

رانا زین وکیل خاں (پنجاب پولیس)

36

چڈیالہ کلاں، تحصیل و ضلع گوجرنوالہ

17/اکتوبر/2023

رانا ساجد علی

37

چن دا قلعہ، گوجرنوالہ

18/اکتوبر/2023

رانا نفیس خاں

38

مین بازار مٹھہ ٹوانہ ضلع خوشاب

18/اکتوبر/2023

رانا اللہ رکھا (ہیڈ ماسٹر)

39

حال مقیم: کھاریانوالہ شیخوپورہ

19/اکتوبر/2023

رانا لقمان علی خاں

40

سکیڑ 87 _6آر  نزد جیون سٹی تحصیل و ضلع ساہیوال ڈویژن ساہیوال

19/اکتوبر/2023

رانا اصغر رضا  (چیرمین. تحفظ راجپوت تنظیم پاکستان)

41

احمد پور شرقیہ، ضلع بہاول پور،

19/اکتوبر/2023

رانا نیاز احمد خاں (نامور شاعر، قلمی نام  اظہر ادیب)

42

حال مقیم فتو مند سیالکوٹ روڈ اور مستقل چک خلیل گجرانوالہ

20/اکتوبر/2023

رانا عبدالحق خاں

43

عارف والا سٹی، ضلع پاکپتن

20/اکتوبر/2023

محبت علی راؤ  (ٹیچر) -بانی  و  ایڈمن تاؤنی راجپوت

44

بٹرانوالی، ضلع گوجرنوالہ

20/اکتوبر/2023

رانا ثنا اللہ خاں ریٹائرڈ  -ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر

45

موضع گلمالہ تحصیل و ضلع جھنگ

21/اکتوبر/2023

رانا ارشاد احمد خاں

46

چک نمبر 488 گ ب جنوبی، تحصیل سمندری

21/اکتوبر/2023

پروفیسر  ڈاکٹر محمد ارشاد خاں (پی ایچ ڈی)

47

واں بھچراں، تحصیل و ضلع میانوالی

22/اکتوبر/2023

رانا شفاءاللہ زیلدار

48

کنگ بریار، تحصیل سمبڑیال، ضلع سیالکوٹ

23/اکتوبر/2023

رانا محمد قدیر احمد

49

چک نمبر 473 گ ب بمباں موجودہ رہائش ہاؤسنگ کالونی نمبر 1 سمندری

23/اکتوبر/2023

رانا منیب الرحمان خاں (ریٹائرڈ ٹیچر)

50

چکنمبر 34 تھری آر، ڈاہرانوالہ بنگلہ، تحصیل ہارون آباد، ضلع بہاول نگر

24/اکتوبر/2023

رانا محمد خالد

51

سٹی سمندری، ضلع فیصل آباد

24/اکتوبر/2023

رانا عثمان غنی خاں( بینکر)

52

چک نمبر 400 گ ب، تحصیل تاندلیاوالہ، ضلع فیصل آباد،

25/اکتوبر/2023

رانا محمد عرفان

53

لاہور- سمندری

25/اکتوبر/2023

رانا محمد اعظم خاں -سابق مینجر یوبی ایل

54

خانقاہ ڈوگراں، قلعہ عثمان غنی المعروف ٹبی رانیا دی، ضلع حافظ آباد

26/اکتوبر/2023

رانا محمد امتیاز حسین

55

میاں چنوں، ضلع خانیوال

27/اکتوبر/2023

حاجی  رانا محمد رفیق (ریٹائر ڈ-واپڈا)

56

چک شیر سنگھ تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ

27/اکتوبر/2023

حافظ محمد تحسین خاں نمبردار

57

کلور کوٹ ضلع میانوالی حال ضلع بھکر، حال مقیم: بحریہ آرچرڈ، رائے ونڈ روڈ، لاہور

27/اکتوبر/2023

پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر خاں (پی ایچ ڈی)

58

چک نمبر 48 ایم ایل، تحصیل دریا خاں ، ضلع بھکر

28/اکتوبر/2023

رانا محمد اختر علی

59

گاؤں بھیلو کے، تحصیل پسرور، ضلع سیالکوٹ

29/اکتوبر/2023

رانا خالد الیاس

60

تحصیل و ضلع ملتان، صدر ڈاکخانہ لاڑ، بمقام موضع رڈ

30/اکتوبر/2023

رانا غلام مرتضٰے

61

مستقل رہائش، چک نمبر 356،گوجرہ، حال مقیم: نیازی اڈا، لاہور

30/اکتوبر/2023

رانا سیف السلام

62

ونیہ والا، ضلع گوجرنوالہ

31/اکتوبر/2023

رانا شفاقت علی خاں نمبردار – (گولڈن جوبلی انٹرویو)

63

گاٶں مانک ھراج ڈاکخانہ تلمبہ، تحصيل میانچوں، ضلع خانیوال

31/اکتوبر/2023

محمد اسحاق خاں

64

مکان نمبر 104، محلہ حسین آباد، احمد پور شرقیہ بہاول پور

31/اکتوبر/2023

رانا شاہد رفیق

65

سمندری سٹی، ضلع فیصل آباد

01/نومبر/2023

رانا عثمان غنی خاں خانپوری

66

اسلام آباد ٹاؤن، سمندری شہر

01/نومبر/2023

رانا شاہد علی خاں

67

خیرپور سادات، تحصیل علی پور، ضلع مظفر گڑھ

02/نومبر/2023

رانا یحیی ٹھاکر

68

قائم پور تحصیل حاصل پور ضلع بہاولپور

03/نومبر/2023

رانا عمران خان

69

تلمبہ، تحصيل میانچوں، ضلع خانیوال

04/نومبر/2023

رانا محمد اعظم خاں

70

چکنمبر 219 ڈبلیو بی، تحصیل دنیا پور، ضلع لودھراں

05/نومبر/2023

رانا عدنان (ویٹنری ڈاکٹر)

71

مکان نمبر3183/12ریلوےروڑ، پاکپتن شریف، مستقل رہائش: عارف روڈ، موضع شفیع، گاؤں 36ای بی ڈھڈی

06/نومبر/2023

افتخار اشرف

72

ہاؤس نمبر 623، موتی مسجد کلورکوٹ، ضلع بھکر

07/نومبر/2023

رانا سمیع اللہ خانپوری

73

گاؤں کرولکے اندرون، تحصیل و ضلع شیخوپورہ

07/نومبر/2023

رانا محمد شبیر

74

چک نمبر 318ج ب، تحصیل و ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ

08/نومبر/2023

غلام عباس

75

ونیہ والا، گوجرانوالہ

09/نومبر/2023

رانا اکبر علی خاں

76

مستقل رہائش ونیہ والا گوجرانوالہ

10/نومبر/2023

رانا عمران لیاقت

77

شمسہ ڈھڈا نزد بیگ پور تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ

11/نومبر/2023

رانا وسیم اکرم

78

گگڑکے، گوجرانوالہ

12/نومبر/2023

رانا محمد رضوان خاں

79

گاؤں 131 جنوبی، تحصیل سلانوالی، ضلع سرگودھا

13/نومبر/2023

رانا ظفر اقبال خاں

80

کروڑ لعل عیسن، تحصیل لیہ،  حال مقیم: بحریہ ٹاؤن، لاہور

13/نومبر/2023

ساگر اکرم، (موٹیویشن سپیکر، چیرمین امبالہ گروپ آف انڈسٹریز)

81

محلہ عثمان نگر، تحصیل و ضلع بھکر

13/نومبر/2023

شکیل احمد عثمانی (بانی و مدیر مدرسہ عثمانیہ)

82

جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لیمٹیڈ، یونٹ نمبر تین، گھوٹکی (سندھ) بسلسلہء ملازمت ، مستقل رہائش: نیو سیٹلائیٹ ٹاون، سرگودھا،

13/نومبر/2023

محمد جاوید اقبال رانا  (اسٹنٹ جنرل مینجر انسٹرومنٹیشن اینڈ کنٹرول)

83

گام بھاکھرانولی، تحصیل نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ

14/نومبر/2023

محمد امین رانا

84

مستقل پتہ چک نمبر 45 جنوبی، تحصیل و ضلع سرگودھا،  موجودہ پتہ۔ آئی ایٹ اسلام آباد

14/نومبر/2023

رانا محمد اکرم ( وائس پریذڈنٹ فیڈریشن آف ریلٹرز پاکستان)

85

شرقپور شریف

15/نومبر/2023

رانا یاسین خاں

86

ہاوسنگ کالونی نمبر دو، تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد

 

رانا محمد فاروق سعید خاں (سابق وفاقی وزیر)

87


تاؤنی راجپوت برادرز گروپ میں بسلسلہ انٹرویو

پہلا انٹرویو: محترم رانا طاہر صاحب

تاریخ دس ستمبر 2023

 

سوال: آپ کانام؟

رانا طاہر

 

سوال: موجودہ رہائش؟

واپڈا ٹاؤن گوجرانوالہ

 

سوال: انڈیا میں کہاں آباد تھے؟

انڈیا: گاؤں بوہ، تحصیل و ضلع امبالہ،

 

بوہ گاوں امبالہ شہر سے دس کلو میٹر اور امبالہ کینٹ سے پانچ چھ کلو میٹر فاصلے پر تھا۔

 

سوال: سفر ہجرت

بذریعہ ریل گاڑی امبالہ کینٹ سے پاکستان، لاہور والٹن آئے،

طاہر صاحب کے تایا جی کے دوست جو کہ اسسٹنٹ کمشنر تھے، ان کے وساطت سے گارڈن ٹاؤن لاہور میں چھوٹو رام پارٹیشن سے پہلے پنجاب کے وزیر کی کوٹھی میں رہائش رکھی۔ ایک سال وہاں قیام کیا۔

بنیادی طور پر گاؤں کے رہنے والے تھے لہذا گاؤں میں رہائش رکھنا پسند کرتے تھے جہاں نہری رقبہ ہو اور وظیفہ کی درخواست بھی کی،

تحصیل پھالیہ میں گاؤں میاں وا رانجھا میں شفٹ ہو گئے۔

وہاں آٹھ نو سال قیام کیا

کلیم کے زریعے سرگودھا تیس چک میں پانچ ایکٹر

میانی تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا میں دس ایکڑ  زمین ملی۔

 

سولہ ایکڑ تونسہ شریف میں زمین ملی

 

کچھ لوگ میاں وا رانجھا ،   کافی تعداد میں ایک سو آٹھ چک سرگودھا میں اور زیادہ تر لوگ چکنمبر 488 گ ب، تحصیل سمندری میں قیام پزیر ہیں۔

 

سنتالیس سال وہاں قیام کیا اور 2005 میں واپڈہ ٹاؤن گوجرنوالہ میں دس مرلے کا گھر بنایا 2006 میں شفٹنگ کی۔

 

میاں وا رانجھا میں رقبہ فروخت کر کے سمندری میں خرید لیا۔

 

سوال: آپ کی تعلیم کتنی ہے؟

ایف اے

 

سوال: آپ کی عمر کتنی ہے؟

عمر: 66 سال

 

سوال: آپ کتنے بھائی ہیں، بھائی کا مختصرتعارف؟

 

دو بھائی ہیں

بڑے بھائی کا نام اختر، لاہور گلشن راوی میں رہائش ہے،

انکم ٹیکس وکالت کرتے تھے

بھائی کی شادی راولپنڈی شہر میں وریاہ راجپوتوں میں ہوئی

بھائی کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں

ایک بیٹے کی شادی فیصل آباد میں خالہ کے گھر ہوئی، انکی گوت بھی وریاہ ہے

دوسری بیٹی کی شادی ساروکی گاؤں میں ہوئی، حال مقیم اسلام آباد ہے، انکی گوت تاؤنی ہے

ایک ڈاکٹر بیٹی کی شادی ٹوپیاں والا، چوہان راجپوتوں میں ہوئی ہے، حال مقیم اسلام آباد ہے، لڑکا آئی آیس آئی میں ہے۔

(یاد رہے یہ وہی گاؤں ہے جہاں سے پاکستان تبلیغی جماعت کے سابق امیر مرحوم راؤ عبدالواہاب سے تھے)

ایک بیٹی جو کہ ایم فل ہے فرانزک سائنس میں اس  کی شادی گاؤں ہنومان گڑھ، ضلع  خانیوال میں ہوئی ہے، لڑکا انجئینر ہے اور چائینہ میں ہے، بیٹی چائینہ میں پی ایچ ڈی کر رہی ہے۔

 

سوال: آپ نے کہاں کہاں سروس کی؟

پہلی جاب لاہور جی پی او 1970 میں چار مہینے کی

 

ائیر فورس میں بحثیت ائیر مین بھرتی ہوئے، چار ماہ بعد میڈیکل میں ان فٹ ہو گئے، دو ماہ اور سروس کی

 

محکمہ زراعت کا کورس کیا

اس بنیاد پر بھی چھ ماہ سروس کی

 

پھر زمیندارہ کیا

 

پرائمری اور مڈل سکول میں آنریری بچوں کو فری میں تعلیم بھی دی

 

گوجرنوالہ میں کچھ پراپرٹی کا کام بھی کیا

 

سوال: آپ کے کتنے بچے ہیں، انکا تعادف؟

بچے تین ہیں

 

بڑی بیٹی تعلیم: ایم فل فرام پنجاب یونیورسٹی لاہور

بیٹا: محمد اویس رانا، تعلیم ماسٹر کمپیوٹر سائنس

ملٹی نیشنل کمپنی میں سافٹ وئیر ڈویلپر جاب کرتے ہیں

سب سے چھوٹی بیٹی: ایم اے انگلش

 

سوال: کیا بچوں کی شادیاں ہو گئیں؟

 

بڑی بیٹی کی شادی اسی سال مئی میں ہوئی ہے۔

 

سوال: اپنے سسرال کے بارے میں بتائیں؟

گاؤں جاجوکی ، تحصیل نوشہرہ ورکاں، ضلع گوجرانوالہ

ماموں کے گھر شادی ہوئی

گوت: وریاہ راجپوت

 

سوال: سسرال کا انڈیا میں مسکن کیا تھا؟

گاؤں  چپڑاودا ، ریاست پٹیالہ


دوسرا  انٹرویو: محترم چوہدری آصف سعید خاں

تاریخ گیارہ ستمبر 2023

 

 

سوال: آپ کا  کیا نام ہے؟

چوہدری محمد آصف سعید خاں ایڈووکیٹ

 

سوال: آپ کہاں رہائش پذیر ہیں؟

ٹاؤن ایمن آباد، گوجرانوالہ

 

سوال: آپ انڈیا میں کہاں رہتے تھے؟

گاؤں کھیڑا، تحصیل راجپورہ، ریاست پٹیالہ

گوت تاؤنی

 

سوال: آپ کا سلسلہ نسب کس سے ملتا ہے؟

گجو کا  کھیڑا

 

سوال: آپ کی عمر کتنی ہے؟

عمر چالیس سال

 

سوال: آپ نے ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

ایمن آباد ٹاؤن

 

سوال: آپ نے پروفیشنل تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

لاء گریجوئیشن پریمئیر  لاء کالج گوجرانوالہ

 

سوال: آپ کا شعبہ کیا ہے؟

وکالت

 

سوال: آپ کس قسم کے مقدمات لیتے ہیں؟

سول اور انکم ٹیکس

 

سوال: آپ کہاں پریکٹس کرتے ہیں؟

گوجرانوالہ اور لاہور ہائی کورٹ

 

سوال: آپ کتنے بہن بھائی ہیں؟

چار بھائی اور دو بہنیں، ایک بھائی سعودیہ میں فوت ہوگیا تھا۔

آصف صاحب بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

 

سوال: دونوں بڑے بھائی  کیا کرتے ہیں ؟

زمیندارہ کرتے ہیں

 

سوال: آپ کا بلڈ گروپ کیا ہے؟

بی پازٹیو

 

سوال: کونسا کھیل پسند ہے؟

کرکٹ اور سنوکر

 

سوال: آپ کے کتنے بچے ہیں؟

دو بچے ہیں

بیٹے کی عمر ایک سال،

بیٹی کی عمر پندرہ دن

 

سوال: آپ بھائیوں کی شادیاں کس گوت میں ہوئیں ہیں؟

آصف صاحب اور ایک بڑے بھائی کی شادی گھوڑے وا گوت میں ہوئی ہے اور وہ جلندھر کے ہیں

 

سوال: آپ کے خاندان کے دیگر لوگ کہاں کہاں آباد ہیں؟

ایک دادا کی اولاد  ایمن آباد، کامونکی، انگلینڈ

دوسرے دادا کی اولاد شیخوپورہ، لاہور، جامکے چیمہ، خلیل چک

 

سوال: ہجرت کے سفر کی داستان؟

سکھ حضرات نے بحفاظت بارڈر عبور کروایا

سیالکوٹ کے علاقہ سیانوالی میں تین ماہ قیام کیا

پھر ایمن آباد منتقل ہو گئے

دو دادا تھے، ایک دادا ایمن آباد ہی رہا اور دوسرا ایمن آباد سے شیخوپورہ میں چلے گئے۔

 

سوال: آپ کو رقبہ کہاں کہاں الاٹ ہوا؟

گوجرانوالہ گکھڑ، را والی، ایمن آباد، کاموکی شیخوپورہ اور لاہور میں مکانات کوٹھیوں کی صورت میں الاٹ ہوئے۔

پاکستان میں کل ملا کے اسی مربعے الاٹ ہوئے۔

 

سوال: انڈیا میں کتنا رقبہ تھا؟

انڈیا میں باون گاؤں کے تمام رقبہ جات انکے خاندان کی ملکیت تھے۔

انکے پاس ایم ایل اے شپ  بھی تھی اور ایک ایکڑ پر محیط کوٹھی تھی

وہاں انکے مزارعوں کے ڈیڑھ سو گھرانے جو انکی زمینوں میں آباد تھے سبھی پاکستان آئے

 

سوال:  گجو کا کھیڑا میں گجو صاحب کون تھے؟

گجو کا کھیڑا (مانک پور کھیڑا) میں گجو ان کا جد میں سے تھا، باون گاؤں کا ریئس تھا۔

وہاں مشہور مزار انکے دادا عنایت خاں کے بڑے بھائی غضنفر عرف گجو کا ہے، سابق فارن سیکرٹری خارجہ شمشاد علی خاں تاؤنی کے والد صاحب تھے، اور انکی حویلی آج بھی وہاں موجود ہے۔

 

شمشاد صاحب ننانوے میں ریٹائر ہو گئے تھے، تین چار سال اقوام متحدہ کے ممبر رہے، اب سال میں دو دفعہ فارن افئیر پر لیکچر دینے کے لئے امریکہ یونیورسٹیز میں جاتے ہیں، ان کا ایک بیٹا اور بیٹی امریکہ میں ہی مقیم ہیں جبکہ خود کینٹ لاہور میں مقیم ہیں

 

سوال: آپ کا پسندیدہ  پھل؟

انار

 

سوال: آپ کی پسندیدہ غذا ؟

سبزیاں

 

سوال: پسندیدہ دودہ؟

گائے کا دودھ


Comments